مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يطلق امرأته ويكتمها (ذلك) حتى تنقضي العدة باب: اگر کوئی شخص اپنے بیوی کو طلاق دے دے ، اور طلاق کوچھپائے رکھے یہاں تک کہ عدت گزر جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20119
٢٠١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن محمد بن المنتشر أن شريحًا طلق امرأته فكتمها الطلاق حتى انقضت عدتها، فعابوا ذلك عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن منتشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر طلاق کو چھپائے رکھا یہاں تک کہ عدت گزر گئی تو اہل علم نے اسے برا قرار دیا۔