مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يطلق امرأته ويكتمها (ذلك) حتى تنقضي العدة باب: اگر کوئی شخص اپنے بیوی کو طلاق دے دے ، اور طلاق کوچھپائے رکھے یہاں تک کہ عدت گزر جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20117
٢٠١١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن خلاس أن رجلًا طلق امرأته وأشهد رجلين في السر وقال: اكتما (عليَّ، فكتما) (١) عليه حتى انقضت العدة (فارتفعا) (٢) إلى علي، فاتهم الشاهدين وجلدهما ولم يجعل له عليها رجعة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور دو آدمیوں کو خفیہ طریقے سے گواہ بنایا اور ان سے کہا کہ اس راز کو چھپاکر رکھنا۔ انہوں نے اس بات کو خفیہ رکھا یہاں تک کہ عورت کی عدت گزر گئی۔ یہ مقدمہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے گواہ کو مجرم گردانتے ہوئے کوڑے لگوائے اور مرد کو رجوع کے حق سے محروم قرار دیا۔
حواشی
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) في [س]: (فارتفعها)، وفي [جـ، ز، ك]: (فارتفعوا).
(٣) منقطع؛ قتادة لم يسمع من خلاس بن عمرو.