حدیث نمبر: 20114
٢٠١١٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية (عن الأعمش) (١) عن إبراهيم عن علقمة أنه طلق امرأته تطليقة أو تطليقتين، فحاضت حيضة أو حيضتين في (ستة) (٢) عشر شهرًا (أو سبعة عشر شهرًا) (٣)، ثم لم تحض الثالثة حتى ماتت، (فأتى) (٤) عبد اللَّه فذكر ذلك له فقال عبد اللَّه: حبس اللَّه عليك ميراثها، (وورّثه) (٥) منها (٦).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں پھر خاتون کو سولہ یاسترہ مہینوں میں ایک یا دو حیض آئے، انہیں تیسرا حیض نہ آیا کہ ان کا انتقال ہوگیا۔ حضرت علقمہ حضرت عبد اللہ کے پاس آئے اور ان سے اس بارے میں سوال کیا تو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ نے اس کی میراث تمہارے لئے روک کر رکھی۔ پھر حضرت عبد اللہ نے انہیں وارث قرار دیا۔

حواشی
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) في [س]: (ستة عشر أشهرًا)، وفي [ط]: (عشر أشهر).
(٣) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٤) في [س، ز، ط]: (قال).
(٥) في [جـ]: (فورثه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20114
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20114، ترقيم محمد عوامة 19338)