حدیث نمبر: 20077
٢٠٠٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ليث عن مجاهد قال: (سألت) (١) امرأة فقالت: إني امرأة عطارة؛ وإن زوجي قد مات، فنهاها وقال: لا تكتحلي إلا من ضرورة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے ایک عورت نے سوال کیا کہ میں خوشبو بیچتی ہوں اور میرے خاوند کا انتقال ہوگیا ہے کیا میرے لئے ایسا کرنا درست ہے ؟ حضرت مجاہد نے انہیں خوشبو کو ہاتھ لگانے سے منع کیا اور فرمایا کہ تم سرمہ بھی ضرورت کے تحت لگا سکتی ہو۔

حواشی
(١) في [جـ، ز]: (سألته).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20077
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20077، ترقيم محمد عوامة 19310)