مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المتوفي عنها، ما (تجتنب) من الزينة في عدتها؟ باب: وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیاہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی؟
حدیث نمبر: 20075
٢٠٠٧٥ - [حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن عبيد اللَّه (بن عمر) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: المتوفى عنها زوجها لا تكتحل، ولا (تختضب) (٢)، (ولا تطيب) (٣)، ولا تلبس ثوبًا إلا ثوب عصب ولا (تبيت) (٤) عن بيتها ولكن تزور بالنهار] (٥) (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ عورت جس کا خاوند انتقال کرگیا ہو وہ نہ سرمہ لگائے گی، نہ خضاب اور نہ ہی خوشبو، وہ صرف عصب نامی کپڑا پہنے گی۔ اپنے خاوند کے گھر سے باہر رات نہیں رہے گی البتہ اقارب سے ملاقات کے لئے جاسکتی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ]، وفي [جـ]: (عن عمر).
(٢) في [س]: (تخضب).
(٣) سقط من: [س، هـ].
(٤) في [هـ]: (تبين).
(٥) سقط الخبر من: [ط].