مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المتوفي عنها، ما (تجتنب) من الزينة في عدتها؟ باب: وہ عورت جس کا خاوند انتقال کر گیاہو وہ عدت میں زینت کی کن کن چیزوں سے اجتناب کرے گی؟
حدیث نمبر: 20072
٢٠٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن أيوب بن موسى عن نافع قال: اشتكت صفية (عينها) (١) لما توفي ابن عمر [فكانت (تقطر) (٢) (فيها) (٣) (الصبر) (٤)] (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے وصال کے بعد ان کی اہلیہ حضرت صفیہ کی آنکھ میں تکلیف ہوئی تو وہ آنکھ میں صبر نامی بوٹی کا پانی ٹپکایا کرتی تھیں۔ (یعنی علاج کے لئے بھی سرمہ نہیں لگاتی تھیں)
حواشی
(١) في [س]: (عليها).
(٢) في [هـ]: (يقطر).
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: (فيه).
(٤) في [س]: (البصر).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].