مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: المطلقة ثلاثة بمنزلة المتوفى عنها في الزينة باب: جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں وہ زیب وزینت کے حکم میں اس عورت کی طرح ہے جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو
حدیث نمبر: 20069
٢٠٠٦٩ - (حدثنا أبو بكر قال: نا ابن) (١) مبارك عن معمر عن عطاء الخراساني عن سعيد بن المسيب قال: المطلقة ثلاثًا والمتوفى عنها سواء في الزينة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دے دی گئی ہوں اور وہ عورت جس کے خاوند کا انتقال ہوگیا ہو وہ دونوں زینت کے حکم میں برابر ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].