مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: المطلقة ثلاثة بمنزلة المتوفى عنها في الزينة باب: جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں وہ زیب وزینت کے حکم میں اس عورت کی طرح ہے جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو
حدیث نمبر: 20068
٢٠٠٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن الحكم في المطلقة ثلاثًا: لا تكتحل ولا تزين، (و) (١) هو أشد عنده من المتوفى عنها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں وہ سرمہ نہیں لگائے گی اور زینت بھی اختیار نہیں کرے گی۔ اس کا حکم اس عورت سے زیادہ سخت ہے جس کا خاوند انتقال کرگیا ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [س].