مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا طلقها طلاقا يملك الرجعة (تشوف) وتزين له باب: جن حضرات کے نزدیک اگر آدمی نے عورت کو طلاقِ رجعی دی ہو تو وہ بناؤ سنگھار اور زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے
حدیث نمبر: 20056
٢٠٠٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يطلق امرأته طلاقًا يملك الرجعة، قال: تكتحل وتلبس (المعصفر) (١) وتشوف له ولا تضع ثيابها.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی دی ہو تو وہ سرمہ لگا سکتی ہے، رنگ والے کپڑے پہن سکتی ہے، بناؤسنگھار کرسکتی ہے۔ لیکن اپنے کپڑے نہیں اتارے گی۔
حواشی
(١) في [ع]: (المصبغ).