مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: إذا شهدت الشهود فالعدة (من) ذلك اليوم باب: جن حضرات کے نزدیک عورت اس دن سے عدت شروع کرے گی جب گواہ فوتیدگی یا طلاق کی گواہی دیں
حدیث نمبر: 20029
٢٠٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن داود (بن) (١) أبي الفرات عن محمد ابن زيد عن سعيد بن المسيب (قال) (٢): المتوفى عنها زوجها إذا كان غائبًا (تعتد) (٣) من يوم توفي إذا شهدت على ذلك الشهود.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ اس وقت سے عدت شروع کرے گی جس دن گواہ اس کے فوت ہونے کی گواہی دے دیں۔
حواشی
(١) في [أ، س، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، ك].