مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20003
باب: ایک شخص اپنی بیوی کو اعلانیہ طلاق دے اورپھر رجوع کرلے لیکن عورت کو رجوع کا علم نہ ہو اور وہ شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته (فيعلمها) الطلاق ثم يراجعها ولا يعلمها الرجعة حتى تزوج
٢٠٠٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن بشر قال: (نا) (١) إسماعيل قال: سمعت الحكم بن (عتيبة) (٢) يذكر عن أبي كنف أنه طلق امرأته ثم راجعها ولم يعلمها الرجعة فتزوجت فركب في ذلك إلى عمر فقال: ارجع، إن وجدتها لم (يأتها) (٣) زوجها الذي نكحت فهي امرأتك، فرجع (فلم) (٤) يجدها أتت زوجها فقبضها (٥).حضرت حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو کنف رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر ان سے رجوع کرلیا لیکن رجوع کی اطلاع انہیں نہ دی۔ پھر ان کی بیوی نے شادی کرلی۔ ابو کنف رحمہ اللہ نے اس بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ تم اپنی بیوی کے پاس جاؤ اور اگر ان کا خاوند ان کے قریب نہیں گیا تو وہ تمہاری بیوی ہے۔ وہ گئے اور دیکھا کہ ان کے خاوند ابھی ان کے قریب نہ گئے تھے۔ لہٰذا ابو کنف رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو حاصل کرلیا۔