مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا طلقها وهي في بيت بكراء، ما تصنع؟ باب: اگر عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 19932
١٩٩٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: سئل ابن المسيب عن امرأة طلقت وهي في بيت بكراء (على من الكراء) (١) -؟ قال: على زوجها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک عورت کرائے کے گھر میں رہتی ہو اور اسے طلاق ہوجائے تو کرایہ کون دے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ کرایہ اس کے خاوند پر لازم ہوگا۔
حواشی
(١) في [س، ط]: سقطت.