مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا طلقها وهي في بيت بكراء، ما تصنع؟ باب: اگر عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 19931
١٩٩٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم (سئل) (١) عن امرأة طلقت وهي ساكنة في بيت بكراء فقال: إن أحسن أن يعطي أجرًا وتمكث في بيتها حتى تنقضي عدتها (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک عورت کرائے کے گھر میں رہتی تھی اور اسے طلاق ہوگئی تو اب وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ بہتر ہے کہ آدمی مکان کا کرایہ دے اور وہ عدت کے پورا ہونے تک اسی گھر میں رہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (سئيل).