مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته، وفي بطنها ولدان (فتضع أحدهما) باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور اس کے پیٹ میں دو بچے ہوں، وہ ایک کو جنم دے دے تو عدت کا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19902
١٩٩٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن ليث عن أبي عمرو العبدي عن علي قال: إذا وضعت ولدا وبقي في بطنها ولد فهو أحق بها ما لم تضع الآخر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر عورت ایک بچے کو جنم دے اور دوسرا اس کے پیٹ میں ہو تو مرد اس سے رجوع کرسکتا ہے جب تک وہ دوسرے بچے کو جنم نہ دے دے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة أبي عمرو العبدي.