مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: طلاق اليهودية والنصرانية طلاق المسلمة و (عدتهما) مثل عدتها باب: جن حضرات کے نزدیک عیسائی اور یہودی عورت کی طلاق مسلمان عورت کی طلاق کی طرح ہے اور ان کی عدت بھی مسلمان عورت کی طرح ہے
حدیث نمبر: 19899
١٩٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: عدة النصرانية مثل عدة المسلمة، (وقسمتهما) (١) سواء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نصرانیہ کی عدت مسلمان عورت کی طرح ہے اور ان کے درمیان تقسیم بھی برابر ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط]: (وقسمتها).