مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المرأة (يكون) لها زوج، ولها ولد من غيره، فيموت بعض ولدها، من قال: لا يأتيها زوجها حتى تحيض باب: اگر ایک عورت کا کوئی خاوند ہو اور اس عورت کے پیٹ میں کسی اور کا بچہ ہو او روہ بچہ مر جائے تو جن حضرات کے نزدیک مرد اس وقت تک عورت کے قریب نہیں آسکتا جب تک اسے حیض نہ آجائے
حدیث نمبر: 19878
١٩٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن (١) نمير عن حجاج عن قتادة عن خلاس عن علي في الرجل يتزوج (المرأة) (٢) ولها ولد من غيره فيموت؟ قال: لا يقربها حتى يتبين له ما في بطنها أو تحيض حيضة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کا کوئی خاوند ہو اور اس عورت کے پیٹ میں کسی اور کا بچہ ہو تو مرد اس وقت تک عورت کے قریب نہیں آسکتا جب تک اس کے پیٹ کے بچے کی صورت حال واضح نہ ہوجائے یا جب تک اسے حیض نہ آجائے۔
حواشی
(١) في [أ، س، ط]: زيادة (أبي).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (الأمة).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.