مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الأمة تعتق ولها زوج فتختار نفسها باب: اگر کسی باندی کو آزاد کیا جائے اور اس کا خاوند ہو تو وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو عدت کا کیا حکم ہوگا؟
حدیث نمبر: 19864
١٩٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن أيوب عن الزهري قال: بريرة أعتقت فاعتدت عدة الحرة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا گیا تو انہوں نے آزاد عورت والی عدت گزاری۔