مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الأمة تعتق ولها زوج فتختار نفسها باب: اگر کسی باندی کو آزاد کیا جائے اور اس کا خاوند ہو تو وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو عدت کا کیا حکم ہوگا؟
حدیث نمبر: 19862
١٩٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن هشام عن الحسن أن النبي ﷺ أمر بريرة أن تعتد عدة الحرة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ وہ آزاد عورتوں والی عدت گزاریں۔