مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق ولم يفرض ولم يدخل، من قال: يجبر على (المتعة) باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پرمجبور کیا جائے گا
حدیث نمبر: 19763
١٩٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن الحجاج عن الحكم عن إبراهيم قال: إنما يجبر على المتعة: من طلق ولم يفرض ولم يدخل.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا۔