مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
العبد يطلق امرأته وهي حامل، من قال: (عليه) النفقة باب: اگر کوئی غلام اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو جن حضرات کے نزدیک اس پر نفقہ لازم ہوگا
حدیث نمبر: 19757
١٩٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن الشيباني عن الشعبي في العبد يطلق امرأته وهي حامل قال: (عليه) (١) النفقة حتى تضع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی غلام اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دیدے تو اس پر بچے کی پیدائش تک عورت کا نفقہ لازم ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ، س]: (عليها).