مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19745
باب: کیا خلع لینے والی حاملہ کو نفقہ ملے گا؟
ما قالوا في (المختلعة) الحامل؟ من قال: لها النفقة
حدیث نمبر: 19745
١٩٧٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مبارك عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: لها النفقة إلا أن (يشترط) (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو نفقہ ملے گا البتہ اگر اس نے نہ لینے کی شرط کو قبول کرلیا ہو تو پھر نہیں ملے گا۔
حواشی
(١) في [س، ط]: (تشترط).