مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: إذا طلقها ثلاثا ليس لها نفقة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو نفقہ نہیں ملے گا
حدیث نمبر: 19730
١٩٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: قالت فاطمة بنت قيس: طلقني زوجي على عهد رسول اللَّه ﷺ ثلاثًا، فقال رسول اللَّه ﷺ: "لا سكنى لك (و) (١) لا نفقة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں میرے خاوند نے مجھے تین طلاقیں دیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے رہائش اور نفقہ نہیں ملے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [س].