مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه: إذا آلى من امرأته، (تكون) لها نفقة أم لا؟ باب: جو شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اس پر بیوی کانفقہ واجب ہوگایا نہیں؟
حدیث نمبر: 19707
١٩٧٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن عليه عن يونس عن الحسن أنه وإن يقول: للمطلقة ثلاثًا وهي حامل و (للمولى) (١) عنها وهي حامل: النفقة.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں اور وہ حاملہ ہو اور جس سے ایلاء کیا گیا ہو اور وہ حاملہ ہو تو اس پر نفقہ واجب ہوگا۔
حواشی
(١) في [س]: (وتوفى).