مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: لا إيلاء إلا (بحلف) باب: جن حضرات کے نزدیک ایلاء صرف قسم کے ساتھ ہی ہوتا ہے
حدیث نمبر: 19690
١٩٦٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن مهدي عن أبي (حرة) (١) قال: سألت الحسن عن رجل هجر امرأته سبعة أشهر قال: قد أطال الهجران، قلت: يدخل عليه الإيلاء؟ قال: (حلف؟) (٢) قلت: لا! قال: لا إيلاء إلا (أن يحلف) (٣) (بيمين) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی عورت کو سات مہینے تک چھوڑے رکھے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے جدائی کو بہت طول دے دیا، میں نے کہا کہ کیا ایلاء داخل ہوجائے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا اس نے قسم کھائی تھی ؟ میں نے کہا نہیں، انہوں نے فرمایا کہ ایلاء قسم کے بغیر نہیں ہوتا۔
حواشی
(١) في [س]: (مرة)، وفي [خ]: (جرة).
(٢) في [أ، ب]: (خلف).
(٣) سقط من: [أ، جـ، خ، ز، ع، ك].
(٤) سقط من: [ط، هـ].