مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يولي من امرأته ثم (يريد يفيء) إليها، فيمنعه من ذلك مرض أو عذر فيفيء بلسانه، من قال: هو (رجعة) باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر وہ اس قسم کو توڑنا چاہے لیکن کسی مرض یا عذر کی وجہ سے نہ توڑ سکے اور زبان سے ایلاء کی قسم کو توڑنے کا کہہ دے تو جن کے نزدیک یہ رجوع کے حکم میں ہے
حدیث نمبر: 19648
١٩٦٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن منصور عن إبراهيم عن أبي (الشعثاء) (١) قال: إلى رجل من الحي فنفست امرأته قال: (فسألت) (٢) علقمة والأسود ومسروقا فقالوا: إذا فاء بلسانه فقد فاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو شعثائ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ علاقے کے ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا پھر وہ عورت نفا س کا شکارہوگئی تو میں نے اس بارے میں حضرت علقمہ، حضرت اسود اور حضرت مسروق s سے سوال کیا، انہوں نے فرمایا کہ جب زبان سے قسم توڑنے کو کہہ دیا تو قسم ٹوٹ گئی۔
حواشی
(١) في [ط]: (الشعبي).
(٢) في [س]: (سألت).