مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في المولي: يوقف باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے(مُولِی) پر موقوف ہوگا
حدیث نمبر: 19622
١٩٦٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم قال: يوقف المولي عند إنقضاء الأربعة، فإن فاء فهي امرأته، وإن لم (يفئ) (١) فهي تطليقة (بائنة) (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد مُوْلِی سے تفتیش کی جائے گی کہ اگر رجوع کرلے تو یہ اسی کی بیوی رہے گی اور اگر رجو ع نہ کرے تو یہ ایک طلاق بائنہ ہوگی۔
حواشی
(١) في [س]: (يقف)، وفي [ك]: (يعد).
(٢) في [ب، ط]: (بانيه).