مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يولي من امرأته فتمضي أربعة أشهر، من قال: هو طلاق؟ باب: ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا اور پھر اس کو چار مہینے گذر گئے تو جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا ایک طلاق ہے
حدیث نمبر: 19587
١٩٥٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن عبد اللَّه قال: إذا آلى فمضت أربعة أشهر فقد بانت منه (بتطليقة) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے ایلاء کیا اور چار مہینے گذر گئے تو عورت ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوگئی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (تطليقة).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن عبد اللَّه.