حدیث نمبر: 19576
١٩٥٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن داود بن أبي هند عن الشعبي في المرأة تبين من زوجها بتطليقة أو تطليقتين ثم يتزوجها ثم يطلقها قبل أن يدخل بها قال: لها نصف الصداق.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت اپنے خاوند سے ایک یا دو طلاقوں کے ذریعہ بائنہ ہوئی اور پھر آدمی نے اسی عورت سے شادی کرلی اور پھر اسے طلاق دے دی اور دخول نہ کیا تو عورت کو آدھا مہر ملے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19576
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19576، ترقيم محمد عوامة 18854)