مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في المرأة تختلع من زوجها ثم يتزوجها ثم يطلقها قبل أن يدخل بها، أي شيء لها من الصداق؟ باب: ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لی، پھر وہ اسی سے شادی کرتا ہے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو عورت کو کتنا مہر ملے گا؟
حدیث نمبر: 19572
١٩٥٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا (معتمر) (١) عن منصور عن إبراهيم في رجل بانت منه امرأته بخلع أو إيلاء، فتزوجها (فطلقها) (٢) قبل أن يدخل بها قال: لها الصداق كاملًا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک عورت اپنے خاوند سے خلع یا ایلاء کے ذریعے جدا ہوئی، پھر آدمی نے اسی عورت سے شادی کی اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو پورا مہر ملے گا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (معمر).
(٢) سقط من: [أ، ب، س، ط]، وفي [جـ، ك]: (ثم طلقها).