مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المختلعة، لزوجها أن يراجعها؟ باب: خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 19546
١٩٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: (إذا) (١) (خلعها) (٢) ثم ندما وهي في عدتها لم (ترجع) (٣) إليه إلا بخطبة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب مرد نے عورت کو خلع کے ذریعے طلاق دی، پھر دونوں کو ندامت ہوئی، جبکہ عورت اپنی عدت میں ہو تو وہ پیام نکاح کے بغیر رجوع نہیں کرسکتا۔
حواشی
(١) في [أ، ط]: (مطموسة).
(٢) في [س، ط]: (جعلها).
(٣) في [ك]: (يرجع).