مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: لا يلحقها الطلاق باب: جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 19530
١٩٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن أبي كثير عن أبي (سلمة) (١) وابن ثوبان قالا: إن طلقها في مجلسه لزمه، وإلا فلا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ اور حضرت ابن ثوبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر خلع کی مجلس میں طلاق دی تو واقع ہوگی ورنہ نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ز، ط، هـ]: (أسامة).