مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الخلع يكون دون السلطان؟ باب: کیا سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع ہوسکتی ہے؟
حدیث نمبر: 19506
١٩٥٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن يحيى بن (سعيد) (١) سمعه يقول: يختلعون عندنا دون السلطان، فإذا رفع إلى السلطان أجازه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگ ہمارے پاس بغیر سلطان کے خلع کیا کرتے تھے، جب معاملہ سلطان کے پاس پیش ہوتا تو وہ بھی اس کی اجازت دے دیتے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (سعد).