حدیث نمبر: 19455
١٩٤٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن أبيه قال: (خلع) (١) جمهان الأسلمي امرأة ثم ندم وندمت فأتوا عثمان فذكروا ذلك له، (قال فقال) (٢) عثمان: هي تطليقة، إلا أن تكون (سميت) (٣) شيئًا فهو على ما (سميت) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جمہان اسلمی رحمہ اللہ نے ایک عورت سے خلع کیا، پھر دونوں کو افسوس ہوا، دونوں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا کہ یہ ایک طلاق ہے، البتہ اگر طلاق کی تعداد مقرر کردو تو وہ مقرر کردہ کے مطابق ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (تقديم وتأخير).
(٣) في [ط، هـ]: (سمت).
(٤) في [ط، هـ]: (سمت).
(٥) منقطع؛ عروة لم يدرك عثمان.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19455
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19455، ترقيم محمد عوامة 18744)