مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في (الرجل) يطلق امرأته واحدة ينوي ثلاثا باب: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک لفظ میں طلاق دی اور تین کی نیت کی تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19392
١٩٣٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن بيان قال: سئل الشعبي عن (أبواب) (١) الطلاق فقال (الشعبي) (٢): سئل رجل مرة: أطلقت امرأتك؟ قال: فأومأ بيده بأربع (أصابع) (٣) ولم يتكلم ففارق امرأته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص سے سوال کیا گیا کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اس نے انگلی سے چار کا اشارہ کیا اور کوئی بات نہ کی تو اس نے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا۔
حواشی
(١) في [ب]: (أبو).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من: [ب].