مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا أسلم وهي في عدتها؟ من (قال): هو أحق بها باب: اگر مسلمان ہونے والی عورت کا خاوند اس کی عد ت میں اسلام قبول کرلے تو جن حضرات کے نزدیک وہ رجوع کا زیادہ حقدار ہے
حدیث نمبر: 19335
١٩٣٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر بن (سليمان) (١) عن معمر عن الزهري قال: أيما يهودي أو نصراني أسلم ثم أسلمت امرأته فهما على نكاحهما إلا أن يكون فرق بينهما سلطان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی یہودی یا عیسائی نے اسلام قبول کیا پھر اس کی بیوی نے اسلام قبول کیا تو ان کا عقد باقی رہے گا البتہ اگر سلطان نے ان کے درمیان جدائی کرادی ہو تو پھر عقد ختم ہوگیا۔
حواشی
(١) في [س]: (سلام).