مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا أسلم وهي في عدتها؟ من (قال): هو أحق بها باب: اگر مسلمان ہونے والی عورت کا خاوند اس کی عد ت میں اسلام قبول کرلے تو جن حضرات کے نزدیک وہ رجوع کا زیادہ حقدار ہے
حدیث نمبر: 19330
١٩٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة (عن) (١) مجاهد قال: إذا أسلم وهي في عدتها فهي امرأته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر نومسلم عورت کا خاوند اس کی عدت میں اسلام قبول کرلے تو وہ اسی کی بیوی رہے گی۔
حواشی
(١) في [ط]: (ابن).