مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في المرأة تسلم قبل زوجها، من قال: يفرق بينهما باب: اگر عورت اپنے خاوند سے پہلے اسلام قبول کرلے تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
حدیث نمبر: 19311
١٩٣١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد في نصراني تكون تحته نصرانية فتسلم قالوا: إن أسلم معها فهي امرأته، وإن لم يسلم فرق بينهما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد s فرماتے ہیں کہ اگر کسی عیسائی شخص کی عیسائی بیوی اسلام قبول کرلے تو اگر اس کا خاوند بھی اسلام قبول کرلے تو یہ اس کی بیوی رہے گی اور اگر وہ اسلام قبول نہ کرے تو ان کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔