مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يأذن لعبده في النكاح، من قال: الطلاق بيد العبد باب: اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کاحق غلام کے پاس ہوگا
حدیث نمبر: 19294
١٩٢٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا نكح العبد بإذن سيده فإن الطلاق بيد العبد، إن شاء طلق وإن شاء أمسك.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غلام نے اپنے آقا کی اجازت سے شادی کی تو طلاق کا اختیار غلام کو ہوگا، اگر چاہے تو طلاق دے اور اگر چاہے تو روکے رکھے۔