مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: ليس هو بطلاق، فلا يطأها الذي يشتريها حتى يطلق باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
حدیث نمبر: 19276
١٩٢٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي إسحاق (عن مصعب) (١) بن سعد أن سعدًا اشترى جارية لها زوج فلم يقربها حتى اشترى بضعها من زوجها بخمسمائة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رحمہ اللہ نے ایک ایسی باندی خریدی جس کا خاوند تھا ، وہ اس باندی کے اس وقت تک قریب نہ گئے جب تک اس کے خاوند سے اس کا حق پانچ سو کے عوض نہ خرید لیا۔
حواشی
(١) في [ط]: كلمة غير واضحة.
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.