مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يزوج عبده أمته ثم يبيعها، من قال: بيعها طلاقها باب: اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
حدیث نمبر: 19271
١٩٢٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يعلى عن إسماعيل قال: سألت عامرًا عن رجل اشترى وليدة ولها زوج أيقع (عليها) (١) قال: إن (وقع) (٢) عليها لم (يعب) (٣) ذلك أحد قال: وإن يتنزه خير له.مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص خاوند والی باندی کو خریدے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ جماع کرلے تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن اس کا ایسی باندی سے دور رہنابہتر ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (عليهما).
(٢) في [ب]: (وقعها).
(٣) في [ط]: (يعر)، وفي [س]: (يقتر)، وفي [جـ]: (يعير).