مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في (الرجل) يطلق امرأته ثلاثا ثم يجحدها باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور پھر انکار کردے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19230
١٩٢٣٠ - حدثنا أبو بكر قال. نا عبد الرحمن بن مهدي عن الحكم (بن) (١) عطية قال: سمعت محمد بن سيرين وسئل عن الرجل يطلق امرأته ثلاثًا ثم يجحدها قال: تهرب منه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد انکار کرے تو عورت اس کے پاس سے بھاگ جائے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).