مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في (الرجل) يطلق امرأته ثلاثا ثم يجحدها باب: اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور پھر انکار کردے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19224
١٩٢٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إن كانت صادقة فقد حل (لها) (١) الفدية.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور پھر انکار کردے تو اگر عورت سچی ہے تو اس کے لئے فدیہ دے کر خلع لینا درست ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [س].