مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يهب امرأته لأهلها باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19217
١٩٢١٧ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: نا (وكيع قال: حدثنا) (٢) سفيان عن مطرف عن الحكم عن يحيى بن الجزار عن علي في الموهوبة لأهلها: إن قبلوها فتطليقة بائنة وإن ردوها فهي واحدة وهو أحق بها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو اگر وہ قبول کرلیں تو ایک طلاق بائنہ اور اگر وہ انکار دیں تو ایک طلاق رجعی ہے اور مرد کو رجوع کا حق ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط]: (وكيع).
(٢) سقط من: [س، ط، هـ].