مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا قال: كل حل علي فهو حرام باب: اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19209
١٩٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) بن صالح عن جابر عن علي في الرجل يقول لامرأته: كل حِلٌ عليَّ فهو حرام قال: (تحرم) (٢) عليه امرأته ولا تحل له حتى تنكح زوجًا غيره، ويكفر يمينه من ماله (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ میرے لئے ہر حلال چیز حرام ہے تو اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی، اور اس عورت کے لئے دوسرے شخص سے نکاح کئے بغیر اس سے نکاح کرنا درست نہیں اور مرد اپنے مال میں سے قسم کا کفارہ ادا کرے۔
حواشی
(١) في [خ]: (حسين).
(٢) في [أ، ب]: (يحرم).