مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19204
باب: اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا فيه إذا قال: كل حل علي فهو حرام
حدیث نمبر: 19204
١٩٢٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عياش عن مغيرة عن إبراهيم في رجل قال: كل حل عَلَيَّ فهو حرام (قال) (١): لولا امرأته لأمرته أن يكفر يمينه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لئے ہر حلال حرام ہے تو اگر اس کی بیوی نہ ہو تو میں اسے قسم کا کفارہ ادا کرنے کا حکم دوں گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، ك]: (قالوا).