مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19202

باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تومجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے

من قال: الحرام يمين وليست بطلاق

حدیث نمبر: 19202
١٩٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا يعلى (عن) (١) إسماعيل قال: قال عامر: زعم أناس أن عليًا كان يجعلها عليه حراما حتى تنكح زوجًا غيره واللَّه ما قالها علي قط (ولأنا) (٢) أعلم بها من الذي قالها؟ إنما قال: ما أنا بمُحلها (٣) ولا بمحرمها عليه (إن شاء فليتقدم) (٤) وإن شاء فليتأخر (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مسلک یہ تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے لئے حرام کہہ دے تو اس سے تین طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں اور عورت اس خاوند کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے مرد سے شادی نہ کرلے۔ خدا کی قسم ! حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کبھی ایسا نہیں فرمایا اور میں اس بات کو اس شخص سے زیادہ جانتا ہوں جس نے یہ بات کہی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ میں نہ تو اسے حلال قرار دیتا ہوں اور نہ حرام، اگر وہ چاہے تو تقدم کرلے اور اگر چاہے توتأخر کرلے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (بن).
(٢) في [س، هـ]: (ولا أنا).
(٣) في [ك]: زيادة (له).
(٤) تكرر في: [ط].
(٥) منقطع؛ عامر لا يروي عن علي.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19202
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1678، 1682، 1694، 1697، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15122، 15123، 15173، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3976، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11176، 11186، 11380، 11379، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19126، 19150، 19155، 19168، 19181، 19182، ترقيم محمد عوامة: 18509»