مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: أمرها (بيدها) حتى تتكلم باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کے بولنے تک اسے اختیار رہے گا یعنی جب بات کی تو اختیار ختم ہوجائے گا
حدیث نمبر: 19110
١٩١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن الحكم عن علي في رجل جعل أمر امرأته بيدها قال: هو لها حتى تتكلم، أو جعل أمر امرأته ⦗١٩٠⦘ بيد رجل قال: هو بيده حتى (يتكلم) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کا اختیار اس کے حوالے کردیا تو یہ اس وقت تک اس کے پاس رہے گا جب تک وہ کوئی بات نہ کرلے۔ اسی طرح اگر یہ اختیار کسی آدمی کے ہاتھ میں دیا تو یہ اس آدمی کے پاس بھی بات کرنے تک رہے گا، یعنی جب بات کی تو اختیار ختم ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (تتكلم).
(٢) منقطع؛ الحكم لم يدرك عليًا.