مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يخير امرأته فلا (تختار) حتى تقوم (من) مجلسها باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو اختیار دے اور عورت اختیار قبول نہ کرے اور مجلس سے اٹھ جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19108
١٩١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد السلام بن حرب عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد في الرجل يخير امرأته قالوا: إن قامت من مجلسها قبل أن تختار فلا خيار لها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد s فرماتے ہیں کہ عورت اگر اختیار ملنے کے بعد اختیار کو مجلس میں استعمال نہ کرے تو اختیار ختم ہوجائے گا۔