مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا فيه إذا جعل أمر امرأته بيدها (فتقول): أنت طالق ثلاثا باب: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کا معاملہ اس کے ہاتھ میں دے دیا اور پھر عورت نے کہا کہ تجھے تین طلاقیں ہیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19076
١٩٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) ابن عيينة عن عمرو عن عطاء (٢) عن ابن عباس قال: خطّأ اللَّه نوءها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کا معاملہ اس کے ہاتھ میں دے دیا اور پھر عورت نے کہا کہ تجھے تین طلاقیں ہیں تو کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ نے اس کی زبان پر غلط بات کو جاری کردیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ثنا)، وسقط من: [س].
(٢) في [ز]: زيادة (و).