مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19073
باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ اسی کے سپرد کردے اور وہ خود کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
ما قالوا في الرجل يجعل أمر امرأته بيدها فتطلق (نفسها) (وما قالوا فيه؟)
حدیث نمبر: 19073
١٩٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي (علية) (١) عن (يونس) (٢) (قال) (٣): (حدثنا) (٤) إذ ذاك أن عمر بن عبد العزيز كتب في رجل من بني تميم (جعل) (٥) أمر امرأته بيدها قال: إن ردت الأمر عليه فلا شيء، وإن طلقت نفسها فهي واحدة وهو أحق بها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے بنو تمیم کے ایک آدمی کے بارے میں لکھا جس نے اپنی بیوی کا معاملہ اس کے سپرد کردیا تھا کہ اگر عورت نے معاملہ مرد کی طرف لوٹا دیا تو کچھ نہیں ہوگا، اور اگر عورت نے خود کو طلاق دی تو ایک طلاق ہوگی اور آدمی رجوع کا زیادہ حق دار ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (عدي).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (بشر).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك، هـ].
(٤) سقط من: [ز، ك].
(٥) سقط من: [س].